،قومیں تجربات سے سیکھتی ہیں

Truth

Truth

آج ہمیں یہ حقیقت مانی پڑے گی کہ قومیں ہر مشکل حالات میں اپنے تجربات سے ہی سیکھتی ہیں اور خود کو اتنا مضبوط کرتی ہیں کہ دوسروں کے لئے مشعلِ راہ بن جاتی ہیں اِس سے انکارنہیں کہ آج ہماری قوم اور ہم جن حالات و واقعات اور مشکل ترین لمحات سے گزررہے ہیں اِس موقع پر ہمیں خود کو متزلزل کرنے کے بجائے صبرو برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے کہ یہ موقع ہمارے امتحان اور کڑی آزمائش کا ہے۔

اِس موقع پر ہمیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لیناچاہئے اورآج خودکو تجربات کی بھٹی میں پکاکر کندن بنالینے ہی میں ہم سب کی عافیت ہے۔زمانے کی تاریخ بتاتی ہے کہ ویسے تو عالمی سطح پرہرپل حالات اور منصوبے بنتے اور بگڑتے ہی رہتے ہیں اورکچھ کو یہی حالات تباہی کے دہانے پر پہنچادیتے ہیں اور بہت سوں کو بگڑے حالات نئی منزل اور ترقی کا پتہ بھی دیتے ہیں اگرچہ اِن کے بُرے یا اچھے ثمرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیںجن سے اقوام بنتی اور بگڑتی ہیں آج بدقسمتی سے میرامُلک پاکستان جو ابھی اپنی عمرکے لحاظ سے نصف صدی گزارکرچندسال اُوپر کا ہوگیاہے اوراَب یہ آہستہ آہستہ ایک صدی پوری کرنے کی جانب رینگتاہواآگے بڑھ رہاہے جبکہ آج اِس کی حالتِ زار دیکھ کر ایسامحسوس ہوتاہے۔

جیسے یہ صدیوں پرانامُلک ہے مگرآج جب ہم کسی سے اِس کی خستہ حالی اور تباہی سے متعلق پوچھتے ہیں تو کوئی ہمیں یہ بتانے کو ہرگزتیارنہیں ہے کہ کوئی ہمارے سامنے آئے اورہمیں اُن حقائق کو بیان کرے جن کی وجہ سے میرے مُلک کا یہ بُراحال ہوگیاہے۔اگرچہ جب سے میرے مُلک کاقیام ہواہے تب ہی سے اِس پر شخصیت پرستوں کا ہی راج رہاہے اور ہر شخص اپنی مرضی کا اطلاق چاہتارہااور پھر کچھ عرصے اپنی مرضی چلاکرنکل گیا۔

دوسروں کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھنساگیاآج ہم جن بحرانوں اور مشکلات کا شکارہیں بے شک ہمیں اِن سے دوچارکرنے والے ہمارے وہی اور یہی حکمران ہیں جن کے پاس نہ دوراندیشی ہی تھی اور اِنہیں نہ حکمران کا ڈھنگ ہی آتاتھا،جس نے جیساکہااور اُنہوں نے جیساسُناویساہی کردیایہ جانتے کی زحمت ہی نہ کہ اِن کے اِس عمل سے قوم کو کن مشکلات اور پریشانیوںکا سامناکرناپڑے گا۔

اِس کی کسی کو کبھی بھی کوئی پرواہ نہیں رہی …جس کا جو جی میں آیاوہ اِس نے کیا…اور جیسادوسروں نے مشورہ دیاویساہی کیاآج یہ ہمارے شخصیت پرست حکمرانوں کا ہی کیادھرہے کہ جس کاخمیازہ قوم کو بھگتناپڑرہاہے اور کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ خداجانے کب تک قوم کو آزمائشوں اور پریشانیوں سے گزرناپڑے۔۔

مجھے یادپڑرہاہے کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالاہے تب ہی سے میں یہ سُنتااورپڑھتاآرہاہوں کہ ” وطنِ عزیزکو اپنے اور پرائے سب ہی نے اپنے اپنے مقاصدکے چکرمیں کھوکھلاکردیاہے ہے اور حالات نازک سے نازک تراور خطرے سے خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں،کوئی ایسانہیں ہے کہ کوئی آگے بڑھے جو میرے وطن کو لوٹنے والوں ….اور حالات کو خراب کرنے اور مُلکی معیشت کو تباہ کرنے والوں…. اور گلی گلی دہشت گردی، لوٹ مار، کرپشن بازی اور میرٹ کا کھلے عام قتل کرنے والوں سے بچائے…” آج کافی عرصے گزرجانے کے بعد بھی کچھ ترمیم اور نئے لفظوں اور جملوں کے اضافوں کے بعد ایسے ہی الفاظ بکثرت سُننے ، پڑھنے اور دیکھنے کو مل رہے ہیں پہلے اور اَب میں فرق صرف یہ ہے۔

پچھلے زمانے میںچندایک بزرگ افراد جب فارغ اوقات میں کہیں جمع ہوتے یا کسی تقریب میں ایک ساتھ ہوتے تویہ گفتگو کرتے تویہ سب کچھ کہاکرتے تھے مگر آج توایسالگتاہے کہ جیسے سب ہی اپنی اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کیا…؟

Electricity

Electricity

بلکہ فارغ الحصیل ہوچکے ہیں جس کو دیکھویہی باتیں کرتا ہے، لگتا ہے کہ جیسے نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمرانوں ساری قوم کو ہی توانائی بجلی اور گیس کے بحرانوں میں جکڑدیا ہے اور قوم کو نفسیاتی مریض بنا کررکھ دیاہے،آج تو قوم اِس حد کو پہنچ چکی ہے کہ اِس کی حالتِ زاردیکھ کر دوسرے اول درجے کے پاگل سمجھنے لگے ہیں کیوں کہ آج پاکستان میںبسنے والاہر شخص مکمل طور پر پاگل ہوگیاہے جس کی زبان پہ صبح و شام بس یہی دوجملے رہ گئے ہیں ” بجلی آئی ” اور ”بجلی گئی” اور تیسراجملہ یہ ہوتاہے کہ” لو پھر گئی آئی ہی کتنی دیرتو تھی اگرپلک جھپکنے کو ہی آناتھاتو یہ کل منہی آئی ہی کیوں تھی۔

اگرچہ اِس میںکوئی شک نہیں ہے کہ ہمیشہ ہمارے حکمرانوں کی غلط حکمتِ عملی کے باعث مُلک کو قوم کو انگنت ایسے نقصانات اُٹھانے پڑے ہیں کہ اَب جن کا ازالہ بہت مشکل ہوگیاہے مگراِن ساری باتوں کے باوجودہم ابھی پُراُمید ہیں اِس لئے کہ اقوام کی تاریخ گواہ ہے کہ قومیں تجربات ہی سے سیکھتی ہیں اور آج اِس سے انکارنہیں ہے کہ ہم اور ہمارے حکمران او رہمارے سیاستدان اورہمارے ادارے اِن دِنوں تجربات سے سیکھنے کی پوری پوری کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں اور آج سب ایک پیچ پر جمع ہیں جس کی تازہ ترین مثال آپریشن ضرب العضب ہے جس نے ساری قوم کی سوچ ایک کردی ہے اور سب میں اِن کی اور مُلک کی بقاو سلامتی کاجذبہ بیدار کر دیا ہے۔

سب کو اِس پر مجبورکردیاہے کہ جب تک مُلک سے دہشت گرد اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتاہے اُس وقت تک ہمارامُلک ٹھیک طرح سے ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے نہیں کرسکتاہے الحمدُللہ…!آج ساری قوم کے اِسی جذبے حب الوطنی نے ہر فردکی ایک منزل اور ایک مقصد متعین کر دیا ہے۔

آج سب افواج پاک کے شابہ بشانہ ہیں اور ربِ کائنات سے دعاگوہیں کہ اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفی ۖاور آپ ۖکی آل کے صدقے ہماری افواج پاک کو آپریشن ضرب العضب میں ثابت قدمی عطافرمااور دہشت گردوں کے خون کے آخری قطرے کو ختم ہونے تک ہماری پاک اور بہادرفوج کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنارفرما..چونکہ اَب ہماری قوم نے اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھ لیااور آج ہماری قوم افواج ِ پاک کے ساتھ اپنے نئے اور تابناک مستقبل کی تلاش میں ہے۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

حریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com