جمرود: نامعلوم مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ماں بیٹی جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

Jamrud

Jamrud

جمرود (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں نامعلوم مسلح افرادکا ایک گھر پر حملہ، ماں بیٹی جاں بحق جبکہ باپ بیٹی زخمی ہو گئے۔

خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں نا معلوم مسلح افراد ایک گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں گھر کے سربراہ بیٹی سمیت جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔