‘بے گھر ہونے والے افراد کو چیک پوسٹ پر امدادی رقم دی جائے

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے قبائلی افراد کو چیک پوائنٹس پر امدادی رقم دینے کے انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے بے گھر ہونے والے قبائلی افراد کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سیکریٹیریٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ فوجی آپریشن سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے باہم رابطے میں رہیں۔