سکھر (جیوڈیسک) تحت نائن الیون کی طرح کراچی ائرپورٹ پر حملہ کر کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا جواز بنایا گیا، آپریشن جلد ختم نہ کیا گیا تو سانحہ بنگال جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے سادات ہائوس میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن نہیں مذاکرات پر اتفاق رائے تھا جسے آپریشن کر کے سبوتاژ کر دیا گیا ، وزیر ستان آپریشن اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے جو ہمارے گلے پڑ جائیگا۔