نی اسلام آباد (جیوڈیسک) کے علاقے ترنول میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران اڑتالیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ترنول سے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس نہ تو شناختی کارڈ تھے۔
اور نہ ہی کوئی رہائشی ثبوت مل سکے ۔ زیر حراست مشکوک افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ چھاپے کے دوران ترنول سے طالبان کا اہم کمانڈر طیب گرفتار کیا تھا ، طالبان کمانڈر طیب میران شاہ سے راولپنڈی آ رہا تھا۔