نیویارک (جیوڈیسک) موٹر سائیکل بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے بجلی سے چلنے والی اپنی پہلی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔
یہ موٹر سائیکل مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش نہیں کی جائے گی بلکہ کمپنی اسے مخصوص گاہکوں کو دے گی تا کہ ان سے اس کی کارگردگی کے حوالے سے رائے لے سکے۔ اس موٹر سائیکل کو پراجیکٹ لائیو وائر کا نام دیا گیا ہے۔
یہ موٹر سائیکل امریکہ کے روٹ 66 پر چلائی جائے گی اور اب سے لے کر سال کے آخر تک راستے میں ہارلے ڈیوڈسن کے 30 سے زائد ڈیلرشپ یا فروخت کی شاخوں کا دورہ کرے گی۔ بائک کے مداحوں نے اس کی تیاری پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ہارلے ڈیوڈسن کے سینئر نائب صدر مارک ہیز رچر نے کہا کہ پراجیکٹ وائر بجلی کے پہلے گیٹار کی طرح ہے۔ بجلی کے موٹر کار کی طرح نہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ انفرادیت اور مخصوص انداز کا اظہار ہے جو کہ بجلی سے چلتی ہے۔
پراجیکٹ وائر ہماری کمپنی اور برانڈ کی طرف سے ایک دلیرانہ قدم ہے۔ برطانیہ میں ہارلے ڈیوڈسن رائڈرز کلب کے طرف اس کے بارے میں کچھ حد تک تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ کلب کے ممبر ڈیوڈ سکاٹ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے لیکن میں مجھے اس میں حقیقی انجن چاہیے۔
کلب کے ایک اور ممبر نے پوچھا کہ یہ کتنا محفوظ ہوگا۔ بجلی سے چلنی والا یہ موٹر اچھی دکھائی دیتی ہے لیکن میں یہ سوچھے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ہمارے مصروف ترین سڑکوں پر خاموش موٹر سائیکل تباہی کا ذریعہ بنے گی۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں موٹر سائیکل کو روٹ 66 پر شور مچائے بغیر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔