سری لنکا:بودھوں کے حملوں کا خوف،نماز جمعہ کا دورانیہ مختصر

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق مسلم کونسل آف سری لنکا نے اپنے بیان میں مسلم علما سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز نماز اور خطبے کا دورانیہ مختصر رکھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلمان نماز کی ادائیگی کے بعد پر امن طریقے سے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ بعض علاقوں میں سنگین صور تحال کے پیش نظر جمعہ کا خطبہ معمول سے پہلے شروع کیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سری لنکا میں انتہا پسند بودھوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کئے تھے اور حالات خراب ہونے پر حکومت نے دو حساس شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔