امریکی منچلے نے دنیا کی ناکارہ ترین موم بتی تیار کر ڈالی

Candle

Candle

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے اور مقام بنانے کیلئے لوگ بڑے بڑے کام کرتے ہیں اور کارآمد اشیاء ایجاد کر کے اپنا نمایاں مقام پیدا کر لیتے ہیں لیکن یہاں تو الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے۔

امریکی منچلے نے کچھ کر گزرنے کی ٹھانی تو نہ جانے اسے کیا خیال آیا کہ کسی تعمیری ایجاد کے بجائے دنیا کی ناکارہ ترین موم بتی تیار کر ڈالی۔ لکڑی سے بنے باکس پر رکھی موم بتی کو جیسے ہی روشن کیا جاتا ہے۔

باکس کے اندر سے ایک لوہے کی راڈ خود کار نظام کے تحت باہر آکر اسے بجھا دیتی ہے۔بے کار ترین چیز تیار کرنے والے منچلے نے یہ ویڈیو نہ صرف انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی بلکہ اپنی ہی بنائی ہوئی چیز کو دنیا کی ناکارہ ترین موم بتی کا خطاب دے ڈالا جس کے سبب ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔