ہالی ووڈ کی نئی فلم ”جرسی بوائز”آج ریلیز ہو گی

Jersey Boys

Jersey Boys

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی فلم ”جرسی بوائز”آج ریلیز ہو گی ، پریمیئر شو میں فلم کی کاسٹ کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ہدایت کار کلنٹ ایسٹ ووڈ کی فلم ”جرسی بوائز” کا پریمیئر لاس اینجلس میں ہوا ۔ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والے فلم کے ستارے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

فلم 1960ء کی دہائی کے مشہور امریکی راک بینڈ ”دی فور سیزنز” کی کہانی ہے۔ فلم میں ”دی فورسیزنز بینڈ” کی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔