راولپنڈی (جیوڈیسک) خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں جیٹ طیاروں کے حملوں میں 30 دہشت گرد مارے گئے اور4 ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لڑاکا طیاروں نے رات دو بجے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ٹارگٹڈ کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں بھی صبح پانچ بجے حسو خیل کے علاقے میں لڑاکا طیاروں نے حملے کیے۔ کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک اور تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام حملے ان علاقوں میں کیے گئے جہاں شہری آبادی نہیں ہے۔