یوکرائنی سرحد پر روسی فوج کی تعداد میں اضافے پر امریکہ کے تحفظات

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے یوکرائنی سرحد کے قریب روسی فوج کی تعداد میں اضافے پر تحفظات ظاہر کر دیئے ہیں جبکہ یوکرائن کے مزید سات علیحدگی پسندوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن کی سرحد کے قریب فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جو کہ ولادی میرپوٹن کے بیان کی نفی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا روس کی جانب سے یوکرائن کے مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کسی صورت برداشت نہیں۔ ماسکو کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا ادھر امریکی حکام نے یوکرائن کے مزید سات علیحدگی پسندوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔