عراق: القاعدہ کے حامی گروپوں کیخلاف مختلف شہروں میں ریلیاں

Rallies

Rallies

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں القاعدہ کے حامی گروپ کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

عراق میں القاعدہ کے حامی گروپوں نے موصل ، تکریت ، فلوجا سمیت کئی بڑے شہروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جنگجوؤں کی عراقی دارلحکومت بغداد کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔

حکومتی رہنماؤں کی اپیل پر سینکڑوں شہریوں نے ریلی نکالی۔ بغداد میں ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شہر میں القاعدہ کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔