ہیڈنگلے (جیوڈیسک) اس سے پہلے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا ایک بار پھر نمایاں رہے، جنہوں نے 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ چندی مل نے 45رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ نے 64 رنز دے کر 5وکٹ اور اینڈرسن نے 49 کے بدلے 2وکٹ حاصل کئے، جب کہ سٹوارٹ براڈ نے تین گیندوں پر تین وکٹ لے کر شاندار ہیٹ ٹرک کی اور 46 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔
براڈ نے اس وقت سنگاکارا کی وکٹ حاصل کی جب وہ خطرناک بن چکے تھے، جب کہ دوسری وکٹ انہوں نے چندی مل کی لی۔ براڈ ٹیسٹ میچوں میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے باولر بن گئے ہیں۔