لاہور (جیوڈیسک) ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کی دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔
پاکستان کراٹے کی پچاس رکنی ٹیم کو ابھی تک بھارت کی جانب سے ویزے نہیں مل سکے ہیں۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے لیے جانیوالے پچاس رکنی دستے میں کھلاڑیوں کے علاوہ ریفریز بھی شامل ہیں۔
کراٹے چیمپئن شپ 23 جون سے بھارت کے شہر دہلی میں شروع ہونا ہے۔ تین روزہ ایونٹ میں قومی کراٹے کی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا تاہم پاکستان کراٹے فیڈریشن پرامید ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزے جلد حاصل ہو جائیں گے۔