لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز ہوائوں کے جھکڑ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Winds

Winds

لاہور (جیوڈیسک) کئی روز کی جھلسا دینے والی گرمی کے بعد لاہور اور گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں چلچلاتی دھوپ اور جھلسا دینے والی گرمی کے بعد تیز ہوا کے جھکڑوں نے گرمی کی حدت میں کمی کر دی ۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں تیز آندھی اور ہلکے بادلوں کے سائبان کی وجہ سے موسم کی شدت میں کمی آ گئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کو شہر کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بار کرم برس سکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرات 40 سے کم ہو کر 37سینٹی گریڈ ہو گیا ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ادھر گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی تیز آندھی نے پورے شہرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ مسلسل دھوپ کی تمازت سہنے والے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور پارکوں میں پہنچ گئی ، گرمی کی شدت کم ہونے سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔