فلم انڈسٹری میں ابھی بہت سی فتوحات حاصل کرنی ہیں، شردھا کپور

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اپنی نئی فلم ایک ولن کی تشہیر کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم عاشقی ٹو کی کامیابی کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ ابھی فلم انڈسٹری میں مجھے بہت سارا سفر طے کرنا ہے۔ اسی لئے میں مستقل مزاجی اور پوری محنت کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

شردھا نے کہا کہ میرے سمیت کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ دو نئے اداکاروں پر مشتمل عاشقی ٹو اتنا اچھا بزنس کرے گی۔ شردھا کپور نے کہا کہ وہ ایک ولن کی کامیابی کے حوالے سے بہت پر امید ہیں کیونکہ نہ صرف اس کی کہانی منفرد ہے بلکہ اس کا میوزک بھی بے مثال ہے۔واضح رہے کہ ایک ولن میں شردھا نے خود بھی گانا گایا ہے۔