واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے غیر ملکی طلبا میں سے 12 فیصد کا تعلق بھارت سے ہے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھارت سے امریکہ جانے والے طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند برسوں کی کمی کے رجحان کے بعد امریکہ آنے والے بھارتی طلبا کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کا سبب بھارت میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نوجوانوں کی بڑی تعداد کی اعلیٰ تعلیمی ضروریات پوری نہ کرنے کی صلاحیت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے غیر ملکی طلبا میں سے 12 فیصد بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ چین دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بھارتی طلبا کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ 2009اور 2012 کے درمیان امریکہ میں بھارتی طلبا کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق اکتوبر 2013 کے بعدسے ’’سٹوڈنٹ ویزا‘‘ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔