واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجارتی شعبے میںتعاون میں توسیع دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو تقویت بخشے گی اور انکے مضبوط روابط کومزید فروغ دے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان امریکن کاروباری کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وفد نے سفارت خانے میں پاکستانی سفیر کو اس سال واشنگٹن میں ہونے والے تجارتی میلے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ’’پاکستان یو ایس اے ٹریڈ ایکسپو‘‘ کے نام سے ہونے والی نمائش کے چیئرمین مرز امحمد نسیم الدین (نازوگروپ امریکہ) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن جلیل (ان وژن میڈیا) شامل تھے۔
پاکستانی سفیر جیلانی نے نمائش کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہنمائش سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا وزیراعظم نوازشریف کی حکومت تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کواولین ترجیح دے رہی ہے۔