اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے غزہ میں 10 سکول تباہ، تدریسی سرگرمیاں متاثر

Israeli Air Force

Israeli Air Force

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے غزہ میں دس سکول تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں تدریسی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے سیکرٹری زیاد ثابت نے بتایا کہ 37 ہزار سے زائد طلبا و طالبات ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات دے رہے ہیں اور بمباری سے سخت خوف کا شکار ہیں۔