کرغزستان میں امریکی اڈے کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو جائیگا

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan

بشکیک (جیوڈیسک) کرغزستان میں امریکی اڈے کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو جائے گا، اس دوران روس نے سابق سوویت ریاست کو ادھار اور قرض دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کم و بیش گزشتہ ایک دہائی سے کرغزستان کے ہوائی اڈے مناس پر امریکہ کی عملداری تھی۔

کرغزستان کے صدر المزبیک اتم بایوف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ مناس کا اڈہ بند ہونا چاہئے ۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرغزستان نے مناس کاہوائی اڈہ بند کرنے کا فیصلہ تبدیل نہ کیا تو وہ لاکھوں ڈالر قرض دے گا۔