نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کی شاہراہوں پر ٹریفک جام کی شکایات کا نوٹس ٹریفک پولیس تعینات کرنے کی ہدایت

کراچی : ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے فوری اقدامات کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف شاہراہوں کا آچانک دورہ کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل دشواریوں کے حوالے سے عوامی شکایات جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی شمع شاپنگ سینٹر چوک اور ملیر ریور برج کے چوک پر ٹریفک کی نظام کی درستگی کے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ رش کی اوقات میں ٹریفک جام کے ھوالے سے عوامی مشکلات سے نجات اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف شاہراہوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے ساتھ سڑکوں پر قائم غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا بھی خاتمہ کیا جائے اور تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں۔

شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ اور شاہراہوں پر لگے بوسیدہ بینرز ہٹا ئے جائیں اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri