افغان انتخابات میں دھاندلی، عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کی ریلی

 Abdullah Abdullah

Abdullah Abdullah

کابل (جیوڈیسک) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے ریلی نکالی۔

دارالحکومت کابل میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک لوگ حکام پر مینڈیٹ کی چوری کا الزام لگارہے تھے، صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ انتخابات میں بدعنوانی کے الزام میں صدارت کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین نے افغان صدر حامد کرزئی سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کسی ناخشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اہلکار بھی خاصی تعداد میں موجود تھے۔