ریلوے کرایوں میں اضافے، عوام سراپا احتجاج، مودی کا پتلا نذر آتش

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ریلوے کرایوں میں چودہ فیصد اضافے پر عوام سراپہ احتجاج ہیں، مشتعل مظاہرین نے قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلا ڈالا۔ حکومت نے ریلوے کا کرایہ بڑھا کر عوام کا پارہ چڑھا دیا۔ مئی میں شپت اُٹھانے والے نریندر مودی کو جنتا نے چپت لگا دی، ناراض عوام نے نئے وزیراعظم کے پتلے جلا ڈالے۔

ریلوے کرایوں میں چودہ فیصد اضافے کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ لوگ حکومت سے فوراً بڑھائے گئے کرائے میں کمی کیا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل دو ہزار تین میں حکومت نے ریلوے کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔ لوگ گلا کر رہے ہیں کہ نریندر نے اقتدار میں آکر قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا مگر اقدامات اس کے برعکس اُٹھا رہے ہیں۔