پاکستان پیپلز پارٹی پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

PPP

PPP

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی پہلوان گوٹھ گلستان جوہر اور شاہ فیصل کالونی میں دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت اور اپنی قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خون کے عطیات دیئے اس موقع پر پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز اور شاہ فیصل کالونی کے کے رہنماء سلیم انصاری نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا میں پاکستان کی پہچان تھیں۔

آج ملک میں جمہوریت کا پودا ہمارے قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی لہو سے روشن ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو عظیم ماں ،عظیم بہن اور عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے عوام کے لئے اپنی جان کی قربانی دیکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئیںتقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹوکے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر رہنمائوں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں شہید قائد عوام زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا۔