ماڈل ٹاون انکوائری کمیشن: رانا ثنا اللہ اور توقیر احمد پیر کو طلب

Model Town Incident

Model Town Incident

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے عدالتی ٹربیونل نے سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ، وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ، ہوم سیکریٹری اورڈی سی او لاہور کو 23 جون کو طلب کر لیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ میں جوڈیشل کمیشن نے اجلاس کے تیسرے روز کارروائیکاآغاز کیا۔ سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ، وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرشاہ، ہوم سیکریٹری اورڈی سی او لاہور کو 23 جون کو طلب کر لیا۔ ڈی سی او کے پیش نہ ہونے پر ٹربیونل نے برہمی کا اظہار کیا، ٹربیونل نے 23 جون کو سیکریٹری صحت اور سیکریٹری بیت المال کو بھی طلب کر لیا۔

کارروائی کے تیسرے روز بھی تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ ٹربیونل نے آئی جی پنجاب کو تحقیقات میں روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔