ارسلان افتخار بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین تعینات

Arsalan Iftikhar

Arsalan Iftikhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مالی سال دو ہزار چودہ، پندرہ کے بجٹ میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔

بورڈ کے سربراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہو گے جبکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری کے صاحبزادے اسلان افتخار کو بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔