فیصل آباد : مکھو موڑ قبرستان میں چھاپہ مار کر تین ڈاکو گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (محمد اقبال سے) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدراشرف کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سرگودھاروڈ سب انسپکٹر جہانگیرخان نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ مکھو موڑ قبرستان میں چھاپہ مار کر تین ڈاکوئوں گرفتار کر لیا ملزمان سرکل پیپلز کالونی اور سرکل سرگودھا روڈ کے گرد ونواح سٹریٹ کرائم میں ملوث تھے جنکی گرفتاری سے علاقے کے سٹریٹ کرائم میں کمی کی توقع ہے۔

گرفتار ملزمان نے تھانہ مدینہ ٹائون ،تھانہ پیپلز کالونی اورتھانہ سرگودھا روڈ میں سٹریٹ کرائم کا اعتراف کیا ہے ۔گینگ کے سرغنہ عرفان عرف فانی ولد مراتب قوم اعوان سکنہ 68ر ب کو ساتھیوں سمیت ،اصغر ولد رفیق قوم راجپوت سکنہ 247ر ب ،محمد عباس ولد ریاض قوم بٹ سکنہ جمیل آباد کو مکھو موڑ قبر ستان سے گرفتار کر لیا ہے۔ جنکے قبضہ سے موٹر سائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فار،02موبائل 02پسٹل،اور متعدد گولیاں برآمد کر لی ہیں انکے خلاف مقدمہ نمبر657جرم399/402ت پ درج کر لیا گیا ہے۔ سی پی اوفیصل آباد نے ایس ایچ او کو میرٹ پر تفتیش عمل میں لا کر ملزمان کا چالا ن جلد عدالت بجھوانے کی ہدایت کی ہے۔