روسی فوجیں جنگی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: پوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملکی افواج کو حکم دے دیا ہے کہ وہ جنگی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

روسی وزیر دفاع نے بتایا ہے کہ صدر پوٹن کی ہدایات کے مطابق وسطی روس کے علاوہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس پیش رفت سے ایک دن قبل ہی کریملن نے تصدیق کی تھی کہ اس نے یوکرائن کی سرحدوں پر اپنی عسکری موجودگی کو بڑھا دیا ہے۔