گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تحریکِ انصاف کے رہنماایس اے حمید نے کہا ہے کہ قرضوں سے نجات کے بغیر معیشت کی نشوونما ممکن نہیں، مہنگائی کی بڑھتی شرح معاشی نظام پر کمزور حکومتی گرفت کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں سے کالے دھن کی واپسی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ تمام قرضوں کی ادائیگی اور معاشی انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ 60 فیصد سے زائد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام کیلئے انقلابی اور مثبت نتائج پر مبنی اقدامات کرنا نا گریز ہیں۔