حکومت نے شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کی منتقلی میں ایک روز کی توسیع کر دی

 IDPs

IDPs

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کی منتقلی میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے اور اس کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت نے لوگوں سے آج تک علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی تھی تاہم لوگوں کی بڑی تعداد میں انخلا کے پیش نظر منتقلی میں ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

جبکہ اس دوران کل تک کرفیو میں نرمی بھی رہے گی۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور پاک فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں تاہم آپریشن میں مزید تیزی لانے کے لئے اب اسے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔