محکمہ ریلوے نے رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

Railway

Railway

اسلام آباد (جیوڈیسک) ریلوے نے رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ ریلوے نے رمضان کے لئے ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرایوں میں کمی رمضان پیکج کے تحت مخصوص ٹرینوں کے لئے کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بولان ایکسپریس، سکھر ایکسپریس اور بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ خصوصی پیکج کے تحت ایئرکنڈیشن اور بزنس کلاس کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے نے اس قبل بھی ٹرین کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی جبکہ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کی آمدنی میں 4 ارب روپے سے زائد کا سالانہ اضافہ ہورہا ہے۔