چنیوٹ: بھائی نے غیرت کے نام پر بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد پولیس کو اسلحے سمیت گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ چنیوٹ میں تحصیل لالیاں کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیاجہاں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن اور ایک رشتے دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے اسلحے سمیت تھانہ لالیاں پہنچ کر گرفتاری پیش دے دی۔