پشاور: خاندانی دشمنیاں دہشتگردی سے زیادہ جانیں لے رہی ہیں

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) لوگ کہتے ہیں کہ دہشت گردی معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اوریہ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع بلکہ بے سکونی کا بھی باعث بن رہا ہے۔

لیکن اعداد و شمار کہتے ہیں کہ معاشرے کے اندرچھوٹی چھوٹی باتوں پربننے والی دشمنیاں زیادہ انسانی جانیں لے رہی ہیں۔ یہ پشاورمیں گذشتہ کچھ عرصے سے ہونے والے جرائم کی ایک تحریری تصویرہے جس میں درج ہے۔

کہ دہشت گردی سے اگر 259 شہری مرے ہیں توذاتی دشمنس سے 555 افراد قتل ہوئے ہیں۔ اس تحریرکی ایک حقیقی تصویر پشاور کا نواحی علاقہ سلیمان خیل ہے جس کی گلیوں میں کم عمر بچے اسلحہ اٹھائے پہرہ دیتے ہیں اوراپنی نظروں کے سامنے باپ کو قتل ہوتے دیکھ کردیوانہ ہونے والا اعجاز بھی اس کا ایک مستقل حصہ ہے۔