رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا

Ranbir Kapoor, Katrina Kaif

Ranbir Kapoor, Katrina Kaif

بالی وڈ (جیوڈیسک) دونوں فنکار جوجنوبی افریقہ سے جگا جاسوس کی فلم بندی مکمل کر کے لوٹے ہیں، پچھلے کچھ مہینوں سے اپنے لئے کوئی مناسب گھر تلاش کر رہے تھے۔

اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ فائنل کر لیا ہے۔ ان دونوں نے اپنے گھر کے لئے جنوبی افریقہ میں خریدو فروخت بھی خوب کی ہے۔

جب کہ کترینہ نے کچن کا کافی سامان بھی خریدا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے رنبیر کپور کے والدین نے شادی کے لئے گرین سگنل دیا ہے، دونوں فنکار کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔