پاکپتن: عطائی کےہاتھوں آپریشن سےگلہڑ کی مریضہ جاں بحق

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں ایک عطائی نے گلہڑ کی مریضہ کا آپریشن کرتے ہوئے اسے موت دے دی۔ دیہی مرکزِ صحت کےوارڈ سرونٹ نےاپنے سرکاری کوارٹر میں آپریشن تھیٹر بنا رکھا تھا۔

پولیس نےانچارج اسپتال کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے عطائی کو گرفتار کر لیا۔۔ پولیس کے مطابق گلہڑ کی مریضہ سعیدہ پروین کو دیہی مرکز صحت بونگہ حیات کے ڈاکٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دکھانے کا مشورہ دیا۔

مگروارڈ سرونٹ ماجد عمران اسےیہ کہہ کر اپنے گھر میں بنائے آپریشن تھیٹر لے گیاکہ وہ کم پیسوں میں اس کا آپریشن کر دے گا۔ آپریشن کے دوران مریضہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس تھانا چک بیدی نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد حسن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم ماجد عمران کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔