ورلڈ کپ فٹ بال میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

Matches

Matches

ریوڈی جینیرو (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹ بال میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔پورتگال اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔آج کا پہلا میچ رات 9 بجے گروپ ایچ میں موجود بیلجئم اور روس کے درمیان ہوگا۔

بیلجئم نے پہلے میچ میں الجزائر کو شکست دی تھی۔روس اور جنوبی کوریا کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ دوسرا میچ بھی گروپ ایچ، کی دو ٹیموں الجزائر اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔

یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں گروپ جی کی پرتگال اور امریکا مدمقابل ہونگی۔ رات 3 بجے شروع ہونے والے اس میچ میں پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی شرکت مشکوک ہے۔ اس میچ میں ناکامی پرتگال کو ایونٹ سے باہر کردے گی۔