راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت جلسے جلوسوں اور ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں جھنڈے اور بینرز لے جانے پر پابندی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 منگل تک نافذ رہے گی، اس دوران شہرمیں لاوڈ اسپیکر کے استعمال اور ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ جانے والے راستے سیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم مسافراپنا بورڈنگ کارڈ اور دیگر دستاویز دکھاکرایئرپورٹ میں داخل ہوسکتے ہیں۔