بچی نے کینسر میں مبتلا بچوں کیلئے اپنے لمبے بال قربان کر دیے

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) کسی کے غم اور احساسِ محرومی کو سمجھنے کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں یہ جذبہ ننھے منے بچوں میں بھی ہو سکتا ہے اور اس کی تازہ ترین مثال یہ تین سالہ کینیڈین بچی ہے۔

جس نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے وگز بنانے کی خاطر اپنے لمبے سنہری بال قربان کر دئیے ہیں۔کینسر کے مرض میں مبتلا سر کے بالوں سے محروم اپنے ہم عمر بچوں کو دُکھی دیکھ کر اس بچی نے ان کیلئے وگز بنانے کی خاطر اپنے لمبے بال کٹوار دئیے جس کا کہنا ہے۔

کہ وہ کسی بچے کو غمزدہ نہیں دیکھ سکتی۔ اپنے بال کٹوانے سے قبل اس ننھی بچی نے پہلے اپنی گڑیا کا بھی ہئیر کٹ کر وایا اور پھر خوداعتمادی سے اپنے بال کٹواکر اعلیٰ مثال قائم کر دی۔