لندن (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔
کہا کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایاتو انقلاب بھی آج آجائے گا۔ حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟ شہریوں کو آنے جانے سے روکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن تشدد نہیں کرنا چاہتے۔ ان کاکسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہےاور وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں۔