شمالی وزیرستان میں آج کرفیو میں نرمی کا اعلان

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آج صبح چھ بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، میرانشاہ بازار اور میرعلی تحصیل کو مکمل طور پر خالی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آج شمالی وزیرستان کی تمام 9 تحصیلوں میں کرفیو میں نرمی کی جائے گی، اس دوران ہزاروں افراد نقل مکانی کرسکیں گے۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ میرانشاہ بازار، میر علی بازار اور تحصیل میر علی آج ہر صورت میں مکمل طور پر خالی کردی جائے۔ پانچ روز کے دوران شمالی وزیرستان سے اب تک تقریباً چار لاکھ افراد نقل مکانی کرکے بنوں اور دیگر شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔