اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ طاہر القادی کی ایئر پورٹ آمد پر وہ خود ان کا استقبال کرنے ایئر پورٹ جائیں گے۔
چوہدری شجاعت نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امید ہے کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا حکومت گڑھے میں گرنا چاہتی ہے تو بچائیں گے نہیں ، فوج کو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔