طیارے کو اسلام آباد اترنے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر حکومت کی جانب سے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرنے۔

اور ان کے طیارے کو اسلام آباد اترنے کی اجازت نہ دینے اور اسے لاہور کی جانب موڑ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کے کارکنوں کا سیاسی اور جمہوری حق ہے۔

کہ وہ اپنے رہنماء کا استقبال کریں۔ آج ڈاکٹر طاہر القادری کے ہزاروں کارکنان بھی ان کا استقبال کرنے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اسلام آباد کو جس طرح سیل کیا گیا

جس طرح پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ان پر شیلنگ کی گئی اورانہیں روکا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان عوامی تحریک کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔