راحت فتح علی خان کی نئی البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کی شاندار افتتاحی تقریب

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ انتہائی متشکرو ممنون ہوں کہ جنھوں نے میرے ساتھ اس البم کی لانچنگ میں بھر پور تعاون کیا۔

ہم سنتے تھے کہ میوزک البم کا دور ختم ہوچکا ہے مگر بیک ٹولونے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے اور میرے گانے سوشل میڈیا کی مختلف سائیٹس پر موجود ہیں جن پر چند روز میں ساڑھے 3 ملین افرادنے دنیا بھر سے لائیک کیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کراچی کے علاقے سی ویو پر میکڈونلڈ اپنے نئی میوزک البم ’’بیک ٹو لو ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔