حکومتی حربے عوام کا راستہ نہیں روک سکتے: پرویز الہیٰ

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے جہاز میں سوار 150 مسافر عوامی تحریک کے ذمہ دار اور یورپی تنظیموں کے عہدیدار ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی جہاز میں سوار اجمل وزیر اور علیم عادل شیخ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن اسلام آباد پہنچے تو طیارہ لاہور اتار دیا۔

یہاں ہزاروں کارکن پہنچ گئے تو اب طیارہ کہاں لے جائیں گے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کا راستہ روکنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔