لاہور (جیوڈیسک) ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس وقت دہشتگردی کیخلاف مقدس جنگ لڑ رہی ہے لیکن طاہر القادری کی دیرینہ خواہش ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا طاہر القادری کے جہاز کا رُخ موڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اسلام آباد کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ دندناتے پھر رہے ہیں۔ طاہر القادری کے کارکنوں نے اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس صورتحال میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا اس لئے حکومت کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری لوگوں کے جذبات سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
لوگوں کے جذبات سے کھیلنا اور جذباتی باتیں کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے۔ طاہر القادری پر ہائی جیکنگ کا کیس بنتا ہے لیکن حکومت یہ اقدام اٹھانا نہیں چاہتی۔