سائو پالو (جیوڈیسک) امریکا اور پرتگال کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر ہوگیا۔ پرتگال کے اسٹار پلئیرکر سٹیانو رونالڈو اس ورلڈ کپ کا پہلا گول اب تک نہ کر سکے۔ ورلڈ کپ 2014 کے گیارہویں دن گروپ G کا اہم میچ شروع ہوتے ہی پرتگال کی ٹیم امریکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئی اور پانچویں منٹ میں پرتگال کے کھلاڑی نانی نے پہلا گول کر دیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک امریکی ٹیم دفاعی انداز میں کھیلتی رہے جبکہ امریکی گول کیپر ٹم ہاورڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے گول کو مزید گول ہونے سے محفوظ رکھا۔
دوسرے ہاف کے 64 ویں منٹ میں امریکا کی جانب سے جرمین جونز نے پہلا گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ 81 منٹ میں کلنٹ ڈیمپسی نے امریکا کے لیے گول کیا اور ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ سنسنی خیز میچ جاری رہا اور پرتگال کے تابڑ توڑ حملے میچ کا وقت مکمل ہونے تک بے سود رہے۔
جس کے بعد کھیل کے لیے اضافی 5 منٹ دئے گئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل پرتگال کے Silvestre Varela نے گیند کو امریکا کے گول میں کامیابی سے پہنچا کر میچ برابر کر دیا۔ پرتگال کے اسٹار پلئیر کر سٹیانو رونالڈو نے اچھے کھیل کا مظاہر کیا تاہم وہ اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کرنے میں ناکام رہے۔