کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایا کار بھی محتاط دکھائی دئیے ۔دوسری جانب روپیہ بھی ڈالر کے سامنے کمزور پڑ گیا۔
ہفتے کے آغاز پر ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 28 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایاکار حصص کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر روپے پر حاوی دکھائی دیا اور امریکی کرنسی ٹریڈنگ کے دوران 30 پیسے اضافے سے 98 روپے 62 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔