طاہر القادری کیخلاف کارروائی (ن) لیگ کے خوفزہ ہونے کا ثبوت ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خوفزدہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کارروائی ان کے خوفزدہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت پنجاب پولیس کے مسلح ونگ کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو انتخابات میں 35 پنکچر لگانے کا صلہ پی سی بی کے چیرمین کی صورت میں ملا جب کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 11 مئی کے انتخابات میں ن لیگ کو جعلی مینڈیٹ دلوانے کے عوض ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایڈیشنل چیرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ بنا دیا گیا۔