کلوزے نے رونا لڈو کا زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا

Closey

Closey

برازیلیا (جیوڈیسک) جرمنی کے اسٹار فٹ بالر میروسلوف کلوزے نے ورلڈ کپ میں سابق برازیلین پلیئر رونالڈو کا زیادہ گولز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے گھانا کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ میں 15، 15 گول کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کلوزے نے مارچ 2001ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں جرمنی کی طرف سے ریکارڈ 70 گولز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کلوزے ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے پیلے اور سیلار کی طرح چار مختلف ایڈیشنز میں گول بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

میرو سلوف کلوزے کو میگا ایونٹ میں زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے پررونالڈو نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی تشویش نہیں کہ ان کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔