لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری کامیابیوں کے سفر میں میرے شوہر کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پرستار شروع سے لے کر آج تک میری پرفارمنس کو پسند کرتے چلے آ رہے ہیں اور میری کوشش بھی یہی رہی ہے کہ میں بہتر سے بہتر کام کر سکوں۔
اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار پسند ہیں لیکن پرستار مجھے ہنسی مذاق والے کردار میں دیکھنا ہی پسند کرتے ہیں اور آج بھی لوگوں کو ایک ٹی وی شو میں میرا بجلی کا کردار یاد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جتنا زوال فلم انڈسٹری پر آیا ہے اس سے کہیں زیادہ عروج ڈرامہ انڈسٹری کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم انڈسٹری بھی دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔